10 مئی 2012 - 19:30

پاکستان کےمختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا -

ابنا: مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرین نے واپڈا کے دفاتر کا گھیراؤ کرکے توڑ پھوڑ کی-بعض شہروں میں تاجر تنظیموں کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور سینکروں مظاہرین نے احتجاجی جلوس نکالے-

ادھر طویل لوڈ شیڈنگ کا معاملہ پاکستان کی اتحادی جماعتوں میں بھی اختلاف کا باعث بنا ہے -حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے کہا ہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ جاری رہی تو حکومت میں نہیں رہیں گے-

لوڈ شیڈنگ کےباعث پاکستان میں پیدا شدہ بحران کو جائزہ لینے کے لئے صدر زرداری نےاپنی مصروفیات منسوخ اور ہنگامی اجلاس طلب کر لیاہے -وفاقی وزیر پانی وبجلی نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 24گھنٹوں میں کم ہوکر ختم ہو جائے گا.
........
/169